ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، اور والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آنکھوں میں آنسو روک نہ سکے۔

معاذ نے کہاکہ مشکل وقت میں والدہ نے ہمیشہ کہاکہ ہمارے اچھے دن آئیں گے، اور آج وہ دن آ گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیملی نے ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھایا، اور شاہین آفریدی نے فون کرکے انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی خوشخبری دی۔

اسی موقع پر پاکستان ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے شامل حسین نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب میرا نام ٹیم میں آیا تو یہ ایک خواب جیسا محسوس ہوا، ایک دن لگا اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں کہ میں واقعی ٹیم کا حصہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے میرا اعتماد بڑھایا اور کھیل میں بہتری لائی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی بیٹنگ لائن ناکام رہی، اور بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے میں پاکستان کو شکست دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

انسان کیا اصل میں مریخ پر پیدا ہوئے؟ سائنسدانوں کی حیران کن نئی تحقیق سامنے آگئی

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ

دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل خریدنے کے لیے تیار ہو جائے، ایران نے خبردار کردیا

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے