پاک فوج کی قندھار میں کارروائی، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے، ہتھیار ذخیرہ کرنے کی سرنگ تباہ

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان کے شہر قندھار میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے عسکری تنصیبات اور بشمول افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زیر استعمال دہشتگرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تکنیکی معاونت کے ڈھانچے اور آلات ذخیرہ کرنے کی ایک اہم تنصیب کو مؤثر طریقے سے تباہ کردیا گیا، جو افغان طالبان اور دہشتگرد عناصر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: طالبان نے افغان عوام کو دہشتگردوں کے لیے قربان کر دیا، سربراہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ احمد مسعود

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسی رات ایک اور کارروائی میں قندھار میں موجود ایک سرنگ کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے تکنیکی آلات رکھے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں ‘آپریشن غضبُ للحق’ کے تحت کی جا رہی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج اپنے اہداف کے حصول تک یہ آپریشن جاری رکھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

لمز عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار

آبپارہ میں ایدھی آفس سیل نہیں ہوا، اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت

چین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں اقدامات شروع کردیے

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟