کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، کمبوڈیا میں سرگرم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا ملزم گرفتار
صدر کے علاقے میں واقع ہوٹلوں پر چھاپے مار کر 33 خواتین کو حراست میں لیا گیا اور 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پاسپورٹس اور مواد برآمد
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے پاسپورٹ آفس صدر کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد برآمد ہوا۔
مزید پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھیجا جانا تھا۔
جسم فروشی اور جنسی استحصال کی منصوبہ بندی
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار خواتین کو جسم فروشی اور جنسی استحصال کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار
ملزمان کے خلاف 3 الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ دیگر ممکنہ شریک ملزمان تک پہنچا جا سکے۔














