چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورۂ چین میں ممکنہ تاخیر پر امریکی وضاحت کو نوٹ کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے انہوں نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو قریباً ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں:دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس دورے کا آبنائے ہرمز کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون
دوسری جانب امریکا اور چین کے درمیان پیرس میں ہونے والے حالیہ تجارتی مذاکرات کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو دونوں بڑی معیشتوں کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا کرتے ہیں۔










