بابر اعظم اور زباب رانا کے تعلقات کی افواہیں، اداکارہ نے کیا کہا؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ زباب رانا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

زباب رانا نے رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان جویریہ سعود کے ایک سوال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور بابر اعظم کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں تھا جیسا سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے۔ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو مجھے یہ سب باتیں بہت فنی لگیں۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس ویڈیو میں ایسی کون سی بات ہے جسے ہائی لائٹ کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

واضح رہے کہ گزشتہ برس سوشل میڈیا پر زباب رانا اور بابر اعظم کی ایک تقیب کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات اور نظریں گھمانے کے انداز نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا تھا۔

کچھ صارفین نے بابر اعظم کے جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ دیگر نے ان کے انداز کو فلرٹی قرار دیا اور مذاقاً کہا کہ شاید وہ زباب رانا کے ہیئر اسٹائلسٹ بننا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp