سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ عثمان خواجہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام عمیرہ مایا خواجہ رکھا گیا ہے اور وہ 13 مارچ 2026 کو دنیا میں آئی۔ عثمان خواجہ نے نومولود کے ساتھ خاندان کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’ہم بہت شکر گزار ہیں کہ ایک اور خوبصورت لڑکی پیدا ہوئی ہے، مکمل ٹیم کے لیے ابھی آٹھ مزید باقی ہیں‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عثمان خواجہ اسلام آباد میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی اہلیہ ریچل خواجہ نے 2018 کے آغاز میں اسلام قبول کر کے ان سے شادی کی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔
کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنے اہلِ خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔














