وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی خریداری سے متعلق بڑا فیصلہ

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریاں عالمی مارکیٹ کی بجائے پاکستانی پورٹس پر خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی.

غیرملکی آئل سپلائرکمپنیاں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پاکستانی پورٹس پر بانڈڈ اسٹوریج میں رکھیں گی۔

وزیراعظم نے کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس پالیسی کی سمری ای سی سی میں پیش کرنے کی منظوری دی ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پربینک چارجز اور دیگر اخراجات ختم ہوجائیں گے۔

Customs Bonded Policy (With Annex) by A. Khaliq Butt on Scribd

 

نئی پالیسی سے ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے دام پر تیل مل سکے گا۔

عالمی بینکوں کے رویے اور زرمبادلہ کی کمی کے پیش نظرنئی پالیسی تیار کرلی گئی جس کے تحت اب زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی جبکہ ملکی کرنسی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدی جاسکیں گی۔

غیر ملکی آئل سپلائرز شیڈولڈ بینکوں میں صرف ایل سی کھلنے پر پیٹرولیم مصنوعات ریلیز کردیں گے۔

عالمی مارکیٹ سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کے لیے ایل سی کی غیرملکی بینکس کی کنفرمیشن کے بعد پراڈکٹ ریلیز ہوتی تھی۔

بانڈڈ اسٹوریج کی سہولت سے پاکستان کی اسٹریٹیجک آئل اسٹوریج ممکن ہوجائے گی کیوں کہ اس کے پاس اس وقت دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اسٹریٹجک آئل سٹوریج موجود نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ونڈوز 10 کا دور ختم ہونے کے قریب، مائیکروسافٹ نے حتمی اعلان کردیا

مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟

ذیابیطس اسپتال پر این ایچ اے کی کارروائی، مریضوں کا علاج متاثر، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار