کینیڈا کے سابق وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلق سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلق کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق دونوں اپنے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور مصروفیات کے باوجود ایک دوسرے کے لیے وقت نکالتے ہیں۔

دونوں کی اولین ترجیح اپنے بچوں کے لیے پُرسکون اور مستحکم ماحول قائم رکھنا ہے، اسی وجہ سے وہ ملاقاتوں کے لیے اپنے معمولات میں نرمی رکھتے ہیں اور جب بھی موقع ملے ایک دوسرے سے ملنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ دوری پر قائم یہ رشتہ شروع سے ہی ان کے لیے غیرمتوقع نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق

رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اپنی 5 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں جو ان کے سابق منگیتر سے ہے، جبکہ کینیڈا کے سابق وزیر اعظم 3 بچوں کے والد ہیں۔

دونوں کو ابتدا ہی سے معلوم تھا کہ مصروف زندگی کے باعث یہ رشتہ آسان نہیں ہوگا، تاہم انہوں نے اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp