سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس مختصر بندش کے بعد بحال ہوگیا ہے۔
ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بدھ کے روز مختصر بندش کے بعد دوبارہ کام کرنے لگا، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے، اس کی تصدیق ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروس گھنٹوں متاثر رہنے کے بعد بحال ہو گئی
ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں عارضی طور پر 34,500 سے زائد صارفین نے مسائل کی رپورٹ دی، جو بعد میں کم ہو کر 845 رہ گئی۔ پاکستان میں 158 صارفین نے شام 8:21 پر مسائل رپورٹ کیے جبکہ بھارت میں بھی صارفین متاثر ہوئے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر مختلف ذرائع سے معلومات جمع کر کے بندش کی نگرانی کرتا ہے، اس لیے اصل متاثرہ صارفین کی تعداد رپورٹ شدہ اعداد و شمار سے مختلف ہو سکتی ہے۔ پلیٹ فارم نے فی الحال کوئی رائے نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پابندی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا ردعمل سامنے آگیا
گذشتہ ماہ بھی یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بین الاقوامی سطح پر مختصر بندش کا شکار ہوا تھا۔














