افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق کل ملک میں عیدالفطر منائی جائےگی۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ کل جمعرات کو ملک بھر میں عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔
سپریم کورٹ کے مطابق صوبہ فراہ، ہلمند اور غور کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں باقاعدہ طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جبکہ سعودی عرب میں چاند نظر نہ آنے کے باعث عیدالفطر جمعے کو منائی جائےگی۔














