امریکی بیس پر ڈرون پرواز، وزیرِ خارجہ اور پینٹاگون چیف کے تحفظات

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام نے ایک فوجی اڈے کے اوپر غیر شناخت شدہ ڈرونز کا پتا لگایا ہے، جہاں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگسیٹھ رہائش پذیر ہیں۔ رپورٹ میں 3 ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرونز کہاں سے آئے، یہ ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں:واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ مسترد، سعودی عرب نے رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا

ڈرونز کی موجودگی کے بعد حکام نے روبیو اور ہیگسیٹھ کو عارضی طور پر منتقل کرنے پر غور کیا، تاہم ایک سینئر انتظامی اہلکار کے مطابق ابھی تک وہ دونوں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

اخبار کے مطابق امریکی فوج نے ممکنہ خطرات کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے، خاص طور پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جاری جنگ کے تناظر میں۔

پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ پینٹاگون کے ترجمان شون پارنیل نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ سیکریٹری ہیگسیٹھ کی نقل و حرکت پر تبصرہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ممکن نہیں، اور اس بارے میں رپورٹنگ غیر ذمہ دارانہ ہے۔

مزید پڑھیں:پرنٹ میڈیا بدستور مشکل میں، واشنگٹن پوسٹ سے سینکڑوں صحافیوں کی چھانٹی، سی ای او بھی رخصت

رپورٹ کو رائٹرز نے فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp