زرداری، شجاعت ملاقات، سربراہ ق لیگ کے مفید مشورے

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اصف علی زرداری نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر ق لیگ چوہدری سرور، وفاقی وزیر چوہدری سالک اور جنرل سیکریٹری پنجاب چوہدری شافع بھی شریک تھے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور دونوں نے حکومت کو بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مشورہ دیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے جسے کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیوں کہ سیاست بعد میں بھی ہوتی رہے گی لیکن پہلے عوام کی بہبود کا سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رنجش کو ذاتی رنجش نہ بنائی جائے اور ملک کا سوچا جائے کیوں کہ پاکستان ہے تو سب ہیں۔

چوہدری شجاعت نے حکومت پر زور دیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ کیا جائے اور بجٹ میں مزدور کی تنخواہ کم از کم اتنی ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوا سکے۔

اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ گو ہر بجٹ میں بظاہر یہ کہا جاتا ہے کہ غریب کو ریلیف ملے گا لیکن مستفید اشرافیہ ہوجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر