کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ جاری

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں۔ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکا دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے کسی دوسرے ادارے کا ٹریڈ مارک استعمال ہو سکتا ہے، کسی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی اور کی اشیا اپنے نام سے بیچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp