راولپنڈی میں شادی کی رات ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کی جانے والی پاکستانی دلہن کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے پر دلہن گرفتار، دلہا فرار
تھانہ مندرہ کی حدود گوہڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا، مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
متنِ مقدمہ کے مطابق پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے پر پولیس نے شادی کا جوڑا پہنے لڑکی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ pic.twitter.com/yiZ3Iqj78P
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) March 26, 2026
پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ موجود دلہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی شناخت شہریار علی کے نام سے ہوئی ہے۔
بعد ازاں دلہن کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بعد ازاں ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔













