لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے بروقت اور کامیاب طبی کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال کر اس کی جان بچا لی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق معصوم بچے کے معدے میں موجود لوہے کا واشر انڈوسکوپی کے ذریعے نکالا گیا۔ پیچیدہ نوعیت کا یہ پروسیجر اسسٹنٹ پروفیسر حوریہ رحمان نے پروفیسر محمد شاہد کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق علی زین نامی 3 ماہ کا بچہ گزشتہ 10 دن سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا۔ طبی معائنے اور ایکسرے رپورٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ بچے کے معدے میں غیر ملکی جسم موجود ہے، جس پر فوری طور پر طبی ٹیم نے کارروائی کا فیصلہ کیا۔

کامیاب پروسیجر پر پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارک باد دی، جبکہ بچے کی جان بچنے پر والدین نے طبی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟