ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس کے لیے انقرہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب اردوان جب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پہلے سے اس تقریب میں شریک ہیں۔

گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نے صدر رجب طیب اردوان سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں کئی ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر ر سے مصافحہ کیا اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر رجب طیب اردوان نے کہا میں ترکیہ میں آئین و قانون کی پاسداری اور جمہوری اقدار کو پروان چڑھاؤں گا۔ میں تیسری مرتبہ منتخب کرنے پر اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب ترکیہ کے میڈیا کا کہنا تھا کہ رجب طیب اردوان آج رات ہی اپنی کابینہ کا بھی اعلان کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ر ن آف الیکشن: رجب طیب اردوان نے میدان مار لیا، ترکیہ میں جشن

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان 28 مئی کو ہونے والے رن آف الیکشن میں ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے جنہوں نے 52 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

اس سے قبل 14 مئی کو ترکیہ میں صدارتی انتخاب کے معرکے میں کسی بھی امیدوار کی جیت کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا کیوں کہ کوئی بھی 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ رجب طیب اردوان تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور بھارت نے 10 سال کے لیے دفاعی معاہدہ کرلیا

مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

سپریم کورٹ: پاراچنار حملہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی وجہ بتادی

مہنگائی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟