مجھے تم سے پیار ہے: کیا ظہیر اقبال نے سوناکشی کے ساتھ اظہار محبت کر دیا؟

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلمی ادا کار ظہیر اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر دبنگ فلم سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے لیے ایک خوبصورت لیکن حیران کر دینے والا سالگرہ کا پیغام چھوڑا ہے جس پر ان کے مداح حیران ہیں کہ کیا سوناکشی کے ساتھ ظہیر اقبال کے تعلقات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یاد رہے اداکار ظہیر اقبال اور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے درمیان تعلقات  کی افواہیں پہلے سے ہی گردش کر رہی تھیں جس کی دونوں فلمی اسٹار تردید کرتے چلے آ رہے ہیں۔ لیکن اب ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کی سالگرہ پر ’مجھے تم سے پیار ہے‘ کا پیغام پوسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ کچھ یادگاری سیلفیاں بھی پوسٹ کی ہیں جس پر مداحوں کا یہ کہنا ہے کہ ظہیر اقبال کی طرف سے اس طرح کی پوسٹ کا مطلب یہی ہو سکتا ہے کہ وہ دونوں اپنے تعلقات کی اب برملا تصدیق کر رہے ہیں۔

اداکار ظہیر اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رومن اُردو اور انگلش میں سوناکشی کے ساتھ کچھ یاد گاری تصویریں جاری کرتے ہوئے لکھا ’ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، آپ سب سے عمدہ ہو، ہمیشہ مجھ پر بھروسہ کر سکتی ہو۔ ہمیشہ آباد اور شاد رہو، آپ دنیا میں مزید جیو اُتنا جیو کہ کوئی اور نہ جیا ہو، تم  ایک لمبی عمر پاؤ، ہمیشہ خوش رہو، ’مجھے تم سے پیار ہے‘۔

اداکار ظہیر اقبال کی اس پوسٹ کا ’دبنگ ایکٹر‘ سنہاکشی سہنا نے فوری سرخ دل اور مسکراہٹ والے ایموجی سے جواب دیا۔ سوناکشی سہنا کی قریبی دوست ہما قریشی نے بھی دبنگ اداکارہ کو سالگرہ کا خوبصورت پیغام انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں انہوں نے ادا کارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ دعا ہے کہ اس سال آپ کے دل کی ساری مرادیں پوری ہوں، ساتھ ہی انہوں نے سوناکشی سہنا کی ایک مزاحیہ تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ’ مجھےپتا ہے کہ آپ کو کون سی چیز ہنسا سکتی ہے۔

اس سے قبل یہ بات زد عام تھی کہ ظہیر اقبال اور سنہاکشی سہنا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں فلمی سٹار اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن اب ظہیر اقبال کی جانب سے جاری تصویر اور ’مجھے تم سے پیار ہے‘ کی پوسٹ نے مداحوں کو حیران کر دینے کے ساتھ ساتھ تجسس میں بھی ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کی تصدیق کے باوجود، سوناکشی اور ظہیر اکثر اپنے مداحوں کو تجسس میں ڈالتے رہے ہیں۔اکثر ان کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔ دونوں نے ’ڈبل ایکس ایل ‘ فلم میں اور بلاک بسٹر کے عنوان سے ایک میوزک ویڈیو میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟