صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور جامعات کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ہے، جبکہ طلبا، اساتذہ اور والدین کے تعاون اور صبر کو سراہا گیا ہے۔
Schools, Colleges & Universities Are allowed to Take online Classes on Fridays. Your Patience & Support is Appreciated 🙏🇵🇰
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) April 2, 2026
محکمہ تعلیم پنجاب کا نوٹیفیکیشن
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے اور اس طرح تدریس ہفتے میں 4 دن ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کی چھٹی کا اطلاق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز دونوں پر ہی ہوگا۔ سوموار سے جمعرات تک اسکولز 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔
پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں ہر جمعہ کو چھٹی ہوگی….!!!!
اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ تک ہونگے….!!!! pic.twitter.com/ZHZzOdnJ5s— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) April 1, 2026
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولز 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ایک شفٹ مکمل کریں گے۔ دوسری شفٹ والے اسکول دوپہر ایک سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دوپہر والے اسکولوں میں پڑھائی دن کے ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔













