اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں واقع مویا نامی قصبے میں ایک خاندان بہت خاص ہے، ہرنینڈیز پیریز نامی خاندان کے زندہ 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1,058 سال 249 دن ہے۔ یوں انہوں نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ یوں یہ ایسا خاندان قرار پایا ہے جس کے لوگ بہت طویل العمر ہیں۔
ان کی مجموعی عمر گزشتہ ریکارڈ کی نسبت 16 سال زیادہ ہوچکی ہے۔
یہ خاندان موڈیسٹو اور مارٹینا کی محبت بھرے تعلق کے ساتھ شروع ہوا، یہ جوڑا اسپین کے جزیرے گران کینیریا میں رہتا ہے۔
یہ وہی شہر ہے جہاں اس جوڑے کے 12بچوں نے اب تک کی زندگی گزاری۔ وہ آج بھی اسی شہر میں رہتے ہیں۔
ریکارڈ توڑنے والا سلسلہ جوز ہرنینڈیز پیریز سے شروع ہوتا ہے۔
موڈیسٹو اور مارٹینا کا سب سے بڑا بیٹا اور بہن بھائیوں میں پہلی اولاد ، جوز 30 دسمبر 1924 کو پیدا ہوا۔
اس کی پیدائش کے 2سال بعد اس کا بھائی الیجینڈرو م 11 جنوری 1926 کو پیدا ہوا ۔
پھر دونوں بھائیوں نے اپنی پہلی بہن کا استقبال کیا اور پھر یہ خاندان بڑھتا رہا، اور اس کے لوگ زندہ رہے۔
کارمین موسم گرما میں 1928 میں پیدا ہوئی، جیسا کہ جوآن جو جون 1929 میں آیا تھا۔ اگلے سال، مارٹینا نے اپنی دوسری بیٹی روزاریو اوفیلیا کو جنم دیا۔ روزاریو 15 جون 1930 کو پیدا ہوئے۔
1932 اور 1946 کے درمیان ہر نینڈیز پیریز نے اپنی صف میں مزید بچے شامل کیے:
امانڈا (پیدائش 10 ستمبر 1932)
موڈیسٹو (پیدائش 22 فروری 1934)
انجیلا (پیدائش 14 جولائی 1936)
فرانسسکو (پیدائش 21 اگست 1938)
گلوریا ہورٹینشیا (پیدائش 13 مئی 1941)
میگوئل (پیدائش 3 جون 1943)
اور پھر سب سے چھوٹا بھائی ’لوئس‘ 4 اپریل 1946 کو پیدا ہوا تھا۔ تادم تحریر اس کی عمر 76 سال ہے۔
ہرنینڈیز پیریز خاندان میں یہ 7 بھائی اور 5 بہنیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر کا ریکارڈ ڈی کروز فیملی کے پاس تھا، اس خاندان سے تعلق رکھنے والے 12 بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1,042 سال اور 315 دن ہے۔ واضح رہے کہ ڈی کروز فیملی پاکستان میں رہتی تھی، بعدازاں لندن میں منتقل ہوگئی۔