ایلیٹ فورس رات 12 بجے گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہوئی، ملک میں جنگل کا قانون ہے: شیخ رشید

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرابرہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد والے گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوباره داخل ہوئی اور 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر زبردستی بیان ریکارڈ کروایا کہ ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، بازو گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے تحریری اور ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’پولیس سب کچھ ہماری شکایت پر جج طاہر عباس سپرا کی طرف سے 9 جون کو پولیس کو دیے گئے نوٹس کی وجہ سے کر رہی ہے اور صبح 4 بجے سفید کپڑوں میں ملبوس فورس نے میری والدہ کے گھر سوئے ہوئے لال حویلی کے ملازمین پر بھی تشدد کیا۔ محلے والوں نے سادہ کپڑوں والی فورس سے اُنہیں چھڑوایا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’ملک میں جنگل کا قانون ہے انسان کو حقیر فقیر اور ذلیل بنا دیا گیا ہے پولیس ذہنی مریض ہو چکی ہے، ملکی تاریخ میں تھانوں میں سب سے زیادہ کرپشن اب ہورہی ہے کیونکہ پولیس نے بیگناہوں کو چھوڑنے کا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔

سرابرہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ’قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا، سدا بادشاہی خدا کی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp