بابر اعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں مداحوں کے لیے حیران کن

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹر بابر اعظم اور محمد رضوان کی ہارورڈ بزنس اسکول میں داخلہ لینے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں، بابر اعظم نے اپنے ساتھی طلبا کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران لی گئی تصویر سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکر دی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

پاکستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا جس میں بابر اعظم کو اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ مشغول ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 بابر اعظم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ موجود طلبا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی سوچ رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو دنیا کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔

تصویر میں موجود ساتھی طلبا میں سابق یو ایف سی  ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹ بال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکیوٹا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ہارورڈ یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کی تصاویر پہلے سے سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی ہیں، جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں داخلہ لے کر ایک مثبت کام کیا ہے۔

’کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ کرکٹ کی وسیع تر کمیونٹی کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔‘

https://twitter.com/anngrypakiistan/status/1664901224431247360?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1664901224431247360%7Ctwgr%5Ecd8b584c1f8f18a549ba69b8427d93ddb1bc2d48%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricketpakistan.com.pk%2Fen%2Fnews%2Fdetail%2Fbabar-azam-shares-picture-of-his-classmates-at-harvard-business-school

بابر اعظم اور محمد رضوان پاکستان کے پہلے کرکٹرز ہیں جنہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول کے (BEMS) بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس میں داخلہ لیا ہے۔

دونوں کرکٹرز نے بوسٹن، میساچوسٹس کے مشہور ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس کی کلاسز میں شرکت کی۔

دونوں کرکٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم قدم سے امید کی جاتی ہے کہ نئے آنے والے کرکٹرز پر بھی اسکا اثر پڑے گا اور کھیلوں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں