شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے جن میں نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے جوانوں کی فائل فوٹوز

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے اور جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ جب سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا ہے سیکیورٹی فورسز ان کو کچلنے کے لیے سر گرم ہیں اور آئے روز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی بنیاد پر ملک دشمنوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp