ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشاورت کی غرض سے بلائے گئے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے جمعہ کو پشاور میں منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی تھی جس پر پی ٹی آئی نے فوری کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم اب سابق اسپیکر قومی اسمبلی رہنما اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

شرکت نہ کرنے کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس قیصر نے کہا کہ ایک تو پی ٹی آئی پہلے ہی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے احتجاج کی کال دے چکی ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ حکومت کے ہاتھوں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں ایسی صورت میں ان کے ساتھ اجلاس میں بیٹھنا ممکن نہیں۔

اس قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو صرف رسمی طور پر دعوت دی ہے اور یہ کسی چیز میں مخلص اور سنجیدہ نہیں۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف تو ہمیں دعوت دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب ہمارے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ بھی برپا کیے ہوئے ہے اس لیے ہم حکومت کے بلائے گئے کسی اجلاس میں کس طرح شریک ہوجائیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج پشاور میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی صدارت کر ہے ہیں جس میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے محرکات پر غور کیا جائےگا۔ جلاس میں دہشت گردی کے خاتمہ سمیت سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں, گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم، سیکورٹی فورسز , پولیس کے حکام اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا