میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت صارفین کو اسٹیٹس اپڈیٹس دیکھنے کا طریقہ مزید آسان اور وسیع بنایا جائے گا حتیٰ کہ کچھ صورتوں میں نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی نظر آ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ
رپورٹس کے مطابق کمپنی اسٹیٹس فیچر کو ایپ میں زیادہ نمایاں بنانے کے لیے اسے چیٹس ٹیب کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔
یہ تبدیلی حالیہ بیٹا ورژنز میں دیکھی گئی ہے جو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز پر ٹیسٹ ہو رہی ہے۔
اسٹیٹس اب چیٹس میں نظر آئیں گے
نئے فیچر کے تحت چیٹس ٹیب کے اوپر اسٹیٹس اپڈیٹس کا ایک کیروسل دکھایا جائے گا، جو کسی حد تک انسٹاگرام اسٹوریز جیسا ہوگا۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی سہولت، آن لائن دوستوں کو دیکھنے والا نیا فیچر تیار
تاہم یہ فیچر خود بخود نظر نہیں آئے گا بلکہ صارف کو چیٹ لسٹ کو نیچے کی طرف کھینچنا ہوگا، جس کے بعد اسٹیٹس ظاہر ہوں گے—بالکل اسی طرح جیسے ٹیلیگرام میں اسٹوریز دیکھی جاتی ہیں۔
اسمارٹ ترتیب اور آسان شیئرنگ
اسٹیٹس اپڈیٹس کی ترتیب صارف کی سرگرمی کے مطابق ہوگی۔ جن لوگوں سے زیادہ رابطہ ہوتا ہے ان کے اسٹیٹس پہلے نظر آئیں گے
نئے اسٹیٹس شامل کرنے کا آپشن سب سے شروع میں ہوگا۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے
میوٹ کیے گئے کانٹیکٹس کے اسٹیٹس آخر میں دکھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اسٹیٹس 24 گھنٹوں بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے اور ان میں موسیقی، اسٹیکرز اور دیگر فیچرز بھی شامل ہوں گے۔
دستیابی کب؟
یہ فیچر ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے: میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر پر اسکیم کی نشاندہی کرنے والے ٹولز متعارف کردیے
اس اقدام کا مقصد صارفین کی انگیجمینٹس کو مزید بڑھانا ہے۔














