واجبات کی عدم ادائیگی: وزیراعلیٰ بلوچستان کا ’این ای سی‘ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی ممبر اسلام آباد میں نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’این ای سی‘ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے جو انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اعلان کردہ 10 ارب روپے ابھی تک فراہم نہیں کیے گئے۔ وفاقی حکومت کو بارہا یاد دہانیاں بھی کرائی گئیں اور وزیراعظم کو مراسلہ بھی ارسال کیا گیا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ بلوچستان کا این ای سی اجلاس میں احتجاجاً شریک نہ ہونے کا عندیہ

انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث سیلاب متاثرین تاحال کھلے آسمان تلے پڑے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ وفاقی حکومت سے بلوچستان کے اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن یہ بات بھی سنی ان سنی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے 4 جون وفاق سے مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

عبدالقدوس بزنجو نے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر نیشنل اکنامک کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں احتجاجاً شرکت نہ کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور آج اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت