کے الیکٹرک کی نجکاری: سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کو نیپرا سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری اور زائد بلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وکیل جماعت اسلامی رشید رضوی سے استفسار کیا کہ کیا آپ درخواست پر کارروائی جاری رکھنا چاہتے ہیں؟ سینئیر وکیل بولے؛ جی ہاں! یہ درخواست آج بھی موثر ہے، دو کروڑ سے زائد آبادی کا شہرمتاثر ہورہا ہے۔ آپ کراچی والوں سے پوچھیں ان پر کیا گزر رہی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں، ہمیں قانون دیکھنا ہے۔

اس موقع پر ریکوڈک اور اسٹیل مل جیسے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ماضی میں بہت سی باتیں ایسی ہوئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیے تھیں۔ جماعت اسلامی بہت معتبر جماعت ہے۔

’آپ کو یہ معاملات پارلیمنٹ میں لے کرجانا چاہیے۔ 184  کے تحت یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔‘

وکیل جماعت اسلامی نے اپنے دلائل میں کہا کہ جب پارلیمنٹ ناکام ہوجائے تو پھرعدالت ہی بچتی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ معزز ادارہ ہے اسے مضبوط کیجیے۔ آپ کو نجکاری کے خلاف کارروائی کرنے سے نہیں روک رہے، آپ کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔

’نیشنل پالیسی کے تحت اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ہوا، نجکاری کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا تھا، اقتصادی معاملات کو ہاتھ نہیں لگانا چاہتے۔‘

جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم کے الیکٹرک کی نجکاری کو کیسے منسوخ کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ معاملہ نیپرا کے سامنے اٹھانا چاہیے۔

ایڈووکیٹ رشید رضوی نے بولے؛ تو پھر ہمیں نیپرا سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیپرا سمیت دیگر فورمز سے رجوع کرنا آپ کا بالکل حق ہے۔

عدالت نے جماعت اسلامی کی جانب سے کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی