شہری چوری یا چھینا گیا موبائل فون کیسے بلاک کرا سکتے ہیں؟

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں آئے روز چھینا جھپٹی اور چوری چکاری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہری قیمتی سامان اور موبائل فونز سے محروم ہو جاتے ہیں۔ موبائل فون چوری ہونے کی صورت میں تصاویر اور ذاتی معلومات بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

موبائل فون چوری یا گم ہو جانے کی صورت ذاتی معلومات تک دوسروں کی رسائی نہ ہو اس کے لیے اب اپنا فون بلاک بھی کرایا جا سکتا ہے۔

چوری شدہ موبائل فون کیسے بلاک کرائیں؟

اگر آپ کا موبائل فون چوری یا گم ہو گیا ہے تو آپ ’پی ٹی اے‘ کے لاسٹ سٹولن ڈیوائس سسٹم ( ایل ایس ڈی ایس) کے ذریعے موبائل بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

فون/ آئی ایم ای آئی کی حیثیت کیسے چیک کریں؟

موبائل فون بلاک یا اَن بلاک کرنے کی حیثیت کو 24 گھنٹوں کے بعد مندرجہ ذیل ذریعوں سے چیک کیا جا سکتا ہے۔

1.آئی ایم ای آئی ٹائپ کر کے 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔

2۔ پی ٹی اے کی ویب سائیٹ کا وزٹ کریں۔

3۔اینڈرائیڈ ایپ: ڈیوائس ویری فیکیشن سسٹم

اور اگر آپ کا چوری یا گمشدہ موبائل فون واپس مل جائے اور آپ اسے اَن بلاک کرنا چاہتے ہیں تو ’پی ٹی اے سی ایم ایس‘ موبائل ایپ کے ذریعے مطلوبہ معلومات کے ساتھ ساتھ گزشتہ شکایت کا حوالہ نمبر یا ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کر دیں، جو پی ٹی اے کے پاس بلاک کرنے کی شکایت کے اندراج کے دوران آپ کو دی گئی تھیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp