عمران خان، بشریٰ بیگم اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ سے قیمتی گھڑی لے کر اسے فروخت کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم سمیت دیگر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں عمران خان اور بشریٰ بیگم کے علاوہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ مقامی تاجر کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جس میں جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات شامل ہیں۔

مدعی کے مطابق ملزمان نے توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کے لیے جعلی رسید کا سہارا لیا اور میرے جعلی دستخط کیے گئے۔ ان لوگوں نے گھڑی سمیت دیگر اشیا مجھے بیچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کی جانب سے میرے نام کی جعلی رسیدیں تیار کروائی گئیں جس کے بعد توشہ خانہ سے حاصل کیے گئے تحائف بیچنے کے لیے دکان کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال ہوا۔ اس اقدام سے میرے کاروبار اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوئی۔

مدعی نے دھوکہ دہی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی ایسی چیزوں کی خرید و فروخت نہیں کی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز نواز رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا شفاف ٹرائل ناگزیر ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سست روی کا شکار ہونے پر ہم سوچ رہے ہیں کہ یہ سہولت نواز شریف کو کیوں میسر نہیں تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp