کراچی کے نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ کی زینت بنی ہوئی ہیں ،ان کی تصاویر اس وقت وائرل ہونا شروع ہوئی جب حازم بنگوار نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے اسسٹنٹ نارتھ ناظم آباد ہونے کا اعلان کیا، بس پھر کیا تھا کہ کچھ لوگوں نے بنگوار کی ذاتی زندگی میں غوطہ لگایا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ان کی کچھ تصاویر شیئر کردیں۔
پچھلے ہفتےحازم بنگوار نے اپنے نئے دفتر سے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ۔ ’’ نئے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر آپ کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے‘‘،
North Nazimabad, it’s a privilege to serve you as your new Assistant Commissioner. pic.twitter.com/MG0yc6YosY
— Hazim Bangwar (@HazimBangwar) February 1, 2023
اسی حوالے سے حازم بنگوار کے دوستوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئی ٹویٹ کی اور لکھا کہ انھیں اس کامیابی پر فخر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حازم بنگوار کی شوخ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شہر میں ’’کول اور سٹائلش‘‘ افسر کو دیکھ کر بہت خوش ہیں
The foolish & unnecessary campaign on SM against Assistant Commissioner North Nazimabad Karachi is fully condemnable.
He has his own personal lyf & happy wth his way f life bt u guys r totally wrong numbrs & shut ur mouths for any cmnt.
Stay strong Bro & keep shining. pic.twitter.com/hZkitPDwDk— Little Sniper (@MS3Elec) February 3, 2023
کچھ صارفین حازم بنگوار کی پرسنالٹی اور ڈریسنگ سینس سے کافی نالاں نظر آئے حالانکہ پولیس اسٹیشن میں حازم بنگوارمناسب لباس میں موجود تھے۔
تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے ان کو مضحکہ خیز پایا۔
Have you guys seen the new Assistant commissioner of North nazimabad Karachi ? 😂😂😂
— Hassan (@intellectuuuaal) February 3, 2023
تاہم ایک صارف نے بنگوار کی ملازمت کو ترقی پسند پایا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’کیا یہ دیکھنا حیرت انگیز نہیں ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام آخرکار ذاتی تعصبات یا عقائد سے بالاتر ہو کر میرٹ کا انتخاب کر رہا ہے؟ مجھے واقعی یہ پسند ہے،‘‘
Isn’t it amazing to see our education system is choosing merit irrespective of personal biases or beliefs..
I truly love this❤️ #northnazimabad #hazimbangwar https://t.co/v0EBchgqK5— Khushboo Chandio (@callmekhushay) February 3, 2023
نارتھ ناظم آباد کراچی کے نئے اسسٹنٹ کمشنر حازم علی بنگوار کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ۔ اس قوم کا یہی مسئلہ ہے صرف شکل وصورت پر توجہ دینا! کام، اچھی یا بری کارکردگی سے کوئی لینا دینا نہیں
حازم بنگوار۔سندھ کے ضلع کشمور کے کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے ہیں اور وہ ایک سنگر اور ماڈل ہیں ۔وہ نیو یارک میں پلے بڑھے اور بعد میں 3 سال کے لیے پاکستان آئے اور 6 سال کے لیے لندن چلے گئے جہاں انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔
AIU لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں ڈگری لینے کے بعد لندن یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری لی ۔ انہوں نے پی ایم ایس 2018 کے امتحانات میں کوالیفائی کیا اور اس وقت کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔