پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا کارنامہ، بغیر سینہ چاک کیے مریض کے دل کا والو تبدیل کر دیا

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پی آئی سی میں بڑوں کے بعد بچوں کا بھی بغیر سینہ چاک کیے دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

ترجمان پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلی بار اپنی نوعیت کا کامیاب آپریشن پی آئی سی میں کیا گیا ، 17 سالہ مریض کے دل کا والو بغیر کٹ لگائے تبدیل کر دیا گیا۔

رفعت انجم کا کہنا ہے کہ ’مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والوو نے کام چھوڑ دیا تھا جو بغیر کٹ کے تبدیل کیا گیا۔‘

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق ’ اس سے قبل مریض کے دل کی 3سرجریز پاکستان اور انڈیا کے مختلف ہسپتالوں میں ہوچکی ہیں، سرجریز کے بعد مریض کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے  والوو نے کام چھوڑ دیا تھا، مریض کے دل کے والوو کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ اور بغیر کٹ سرجری کے آپشن موجود تھے۔‘

مریض کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا، بغیر کٹ سرجری میں پی آئی سی،لیڈی ریڈنگ ہسپتال برطانیہ اور متحدہ عرب امارت سے آئے پاکستان کے نامور پیڈز کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp