اینکر پرسن عمران ریاض کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور غلام مرتضی ورک نے معروف یوٹیوبر عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

فیصلے کے مطابق عمران ریاض ریاستی ادارے کی توہین کے الزام سے بری کر دیئے گئے۔ قبل ازیں دوران سماعت ایف آئی اے نے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

جبکہ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا تھا ایف آئی اے کی درخواست میں ریمانڈ کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔

عمران ریاض پر نفرت انگیز تقریر کا الزام لگایا گیا ہے، مقدمہ خارج کیا جائے ۔ یاد رہے صحافی عمران ریاض کو ایف آئی اے نے متنازع بیانات کے باعث دو فروری کو دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا ۔

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی شیخ رشید، عمران ریاض خان، شاندانہ گلزار پر مقدمات کی مذمت ہے، اور ان مقدمات کو انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور آرٹیکل 19 کے برخلاف قرار دیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp