علی محمد خان رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد ایک بار پھر گرفتار

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیوکورٹ کے حکم پر رہا ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کہ 9  مئی کے واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو پشاور ہائیوکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں علی محمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔

ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا ۔رہائی کے بعد علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پی ایس فہد خٹک کے مطابق علی محمد خان کو مردان پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا، علی محمد خان کو 9 اور 10 مئی جلاو گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مردان پولیس نے بھی علی محمد کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، پولیس کے مطابق  تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج ہے، اسی مقدمے میں گرفتار کیا۔

فہد خٹک  کے مطابق انہیں جیل سے باہر آنے نہیں دیا گیا، مردان پولیس نے جیل کے اندر سے ہی گرفتار کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان