اداکارہ حبا بخاری جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند کیوں کرتی ہیں؟

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ انہیں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’میرے والدین نے مجھ سے کہا ہے کہ میں اپنے نئے گھر کی دیکھ بھال کروں لیکن اگر وہاں کوئی پریشانی ہو تو میں واپس آسکتی ہوں اور وہ ہر حال میں میرا ساتھ دیں گے‘۔

حبا بخاری ایک نوجوان اداکارہ ہیں جو بہت اچھا کام کر رہی ہیں اور ایک کے بعد ایک بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کر رہی ہیں۔ وہ ایک ایسی بولڈ اداکارہ ہیں جو اپنی ذاتی زندگی سے متعلق واقعات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حبا نے اداکار آریز احمد سے شادی کی ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

ایک انٹرویو میں حبا بخاری نے شادیوں میں سمجھوتہ کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جس طرح کے سمجھوتہ کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ ایک الگ بات ہے لیکن سمجھ بوجھ ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام اور ذاتی زندگی میں توازن رکھتی ہیں۔

حبا بخاری نے انٹرویو میں اس معاملے پر بھی روشنی ڈالی کہ ’میرے والدین نے مجھے کہا ہے کہ میں اپنے نئے گھر کی دیکھ بھال کروں لیکن اگر مجھے کوئی چیز پریشان کر رہی ہو تو میں واپس آسکتی ہوں اور وہ ہر حال میں میرا ساتھ دیں گے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

 

حبا بخاری نے کہا وہ مشترکہ خاندان میں رہنا پسند کرتی ہیں، اسلام خواتین کو الگ گھر رکھنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ بہت اچھی بات ہے لیکن اگر خاندان تعاون کرے اور آپ اچھے تعلقات استوار کریں تو مشترکہ خاندان میں رہنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔

حبا بخاری ڈرامے بھولی بانو (2017ء)، سلسلے (2018ء)، ہارا دل (2018ء)، رمز عشق (2019ء)، دیوانگی (ڈراما) (2019ء) اور فتور (2021ء) میں اپنے مرکزی کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی