سپریم کورٹ: گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی مقدمات کی سماعت ہو گی

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں 6بینچز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی سالانہ تعطیلات کا آغاز 12 جون سے ہو رہا ہے تاہم سپریم کورٹ کے 6بینچز آئندہ ہفتے 600 سے زائد مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

خلاف معمول تعطیلات کے دوران سول نوعیت کے مقدمات بھی زیر سماعت آئیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ : 54 ارب روپے قرضہ معافی ازخود نوٹس کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی

اس سے قبل سپریم کورٹ میں چھٹیوں کے دوران عام طور پر صرف ضمانتوں یا ہنگامی نوعیت کے مقدمات ہی کی سماعت ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 12 جون سے 10 ستمبر تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp