پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو پانچویں بار گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ علی محمد خان کو پانچویں بار گرفتار کرلیا گیا ہے، واضح رہے کہ عدالت نے انہیں بے گناہ قرار دے کر، تمام مقدمات سے بری کرکے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔
تحریک انصاف کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے علی محمد خان کو عدالتی احکامات کے باوجود پانچویں بار گرفتار کیا ہے۔
علی محمد خان کو پانچویں بار گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت نے بے گناہ قرار دیکر تمام مقدمات سے بری کرکے اُنکے رنکے رہائی کے احکامات جاری کئےجس کے بعد انٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے علی محمد خان کو عدالتی احکامات کے باوجود پانچویں بار گرفتار کر لیا
— PTI (@PTIofficial) June 9, 2023
گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم رہائی کے فوراً بعد علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس بار علی محمد خان کو مردان پولیس نے گرفتار کیا۔
مردان پولیس نے بھی علی محمد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی محمد خان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج ہے، اسی مقدمے میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، فہد خٹک
علی محمد خان کے ترجمان فہد خٹک کا کہنا تھا تحریک انصاف کے رہنما کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔ پتا بھی نہیں چل رہا ہے کہ کہاں کہاں علی محمد کے خلاف ایف آئی آر درج ہیں۔ علی محمد خان کو ایک کیس میں رہائی ملتی ہے تو اسی وقت دوسرے میں گرفتار کر لیتے ہیں۔
فہد خٹک نے وی نیوز کو بتایا کہ فشریز میں انہوں نے ایک فرد کو بھی بھرتی نہیں کیا۔
عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، علی محمد خان
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جو 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں سزا دی جائے۔ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور ایک مضبوط سیاسی جماعت کو دیوار کے ساتھ لگانا مناسب نہیں۔
انھوں نے کہا جیت رول آف لا کی ہو گی اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔
علی محمد خان کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، فرخ حبیب
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’علی محمد خان کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، پہلے 3MPO اسلام آباد پھر 3MPO راولپنڈی پھر 3MPO پشاور ATA مقدمہ میں مردان سے گرفتاری اور عدالت نے عدم ثبوت کے باعث ڈسچارج کردیا اور اب پانچویں بار اینٹی کرپشن نے گرفتاری ڈال دی ہے۔‘
‘قانون اور آئین پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔’
علی محمد خان سابقہ وزیر کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔
پہلے 3MPO اسلام آباد
پھر 3MPO راولپنڈی
پھر 3MPO پشاور
ATA مقدمہ مردان سے گرفتاری اور عدالت نے عدم ثبوت باعث ڈسچارج کردیا اور اب پانچویں بار اینٹی کرپشن نے گرفتاری ڈال دی ہے
قانون اور آئین پاؤں تلے… pic.twitter.com/nwYA1LwHbP— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 9, 2023
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 اور 10 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔