پاک بحریہ کا نیا جہاز پی این ایس شاہجہاں چین سے کراچی پہنچ گیا

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی این ایس شاہجہاں 10 مئی 2023 کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ ایک تقریب میں کمیشن کیا گیا تھا۔ تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان کے سفر پر روانہ ہونے کے بعد پی این ایس شاہجہاں پہلے ملائیشیا پہنچا جہاں اس نے لنگکاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کی۔ اس نمائش میں 30 دیگر ممالک نے بھی اپنے جہاز شرکت کے لیے بھیجے تھے۔

ملائیشیا میں مختلف معززین، مندوبین اور مقامی لوگوں نے پی این ایس شاہجہاں کا دورہ کیا۔ بعد ازاں پی این ایس شاہجہاں کولمبو سری لنکا پہنچا جس کا مقصد پاکستان اور سری لنکا کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، باہمی تعاون کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

کولمبو پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہاز کا سری لنکن نیوی کے حکام نے پی این ایس شاہجہاں کا پرتپاک استقبال کیا۔ کولمبو میں سری لنکا کے وزیر ماحولیات، سری لنکن بحریہ کے سربراہ اور مقامی کمیونٹی کے نامور افراد نے جہاز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سری لنکا بحریہ کے حکام سے ملاقاتوں کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور چیف آف دی نیول سٹاف کی طرف سے سری لنکا کے عوام اور بالخصوص میزبان بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں پی این ایس شاہجہاں اور ایس ایل این ایس پراکرامباہو کے درمیان مشترکہ بحری مشق بھی ہوئی۔

پاکستانی سمندری حدود میں پہنچنے پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی جہاز پر سوار ہوئے اورا نہوں نے جہاز کے کامیاب ٹرائل اور کمیشننگ پر عملے کو مبارکباد دی۔

کراچی پہنچنے پر پی این ڈاکیارڈ کراچی میں ایک استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عملے، افسران اور ملاحوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ