گرو ارجن سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گرو ارجن دیو کی 174 ویں برسی کی تقریب المعروف جوڑ میلے میں شرکت کے لیے تقریباً 170 سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے۔

مہمانوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ مقامی انتظامیہ، ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے افسران اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین نے تاتریوں کا استبقال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے رہنما سردار گربچن سنگھ نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کا دوسرا گھر ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے متعلقہ ڈپٹی سیکریٹری سیف اللہ کھوکر نے کہا کہ سکھ یاتری 10 جون کو گردوارہ ننکانہ صاحب کے لیے روانہ ہوں گے۔

سیف اللہ کھوکر نے یقین دلایا کہ سکھ یاتریوں کو ملک میں ان کے 10 روزہ قیام کے دوران بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زائرین کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے کہا کہ جوڑ میلہ اور گرو ارجن دیو کی 174 ویں برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب 16 جون کو لاہور میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہوگی۔

یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گردوارہ کرتارپور صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp