عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام شہریوں کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں میں سویلین کے مقدمات چلانے کے عمل کو غیر آئینی قرار دے۔ ملٹری کورٹس میں عام شہریوں کے مقدمات چلانے کے لیے گائیڈ لائنز بننے تک ٹرائل روکنے کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں دائر اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب تک ملٹری کورٹس میں فیئر ٹرائل اور کسی آزاد عدالت میں اپیل کا حق دینے کے لیے قانون سازی نہیں ہو جاتی ملٹری کورٹس میں کاروائی روکنے کا حکم دیا جائے۔

’فیئر ٹرائل کے اصول کے تحت ملٹری کورٹس میں میں چلائے والے مقدمات فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کے حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کو سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز سے ہمیشہ کے لیے روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔‘

درخواست میں سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کے تحت وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ ’عدالت آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن اور دیگر متعلقہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم جاری کرے۔‘

سپریم کورٹ میں دائر اس آئینی درخواست میں احاطہ عدالت سے خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو غیر آئینی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے نفاذ کے آئین کے آرٹیکل 10، 14، 15 اور 19 پر براہِ راست اثرات ہیں۔ گرفتار تمام ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے درخواست گزاروں میں کرامت علی، فہیم زمان خان، مہناز رحمٰن، پروفیسر اے ایچ نیئر، اور سید ذوالفقار حسین گیلانی شامل ہیں۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، اور وزارت دفاع سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟