بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: انعام بٹ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اولمپیئن انعام بٹ نے اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز ترکیہ میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انعام بٹ نے 2021 میں پاکستان کے لیے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انعام بٹ ترکیہ کے  شہر ارتاکا میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اب تک نا قابل شکست ہیں۔

پاکستان کے چیمپیئن اور پچھلے ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے انعام بٹ نے ترکیہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں اپنے مخالف پہلوانوں کو زبردست مقابلوں میں پچھاڑتے ہوئے لگاتار 4 فتوحات اپنے نام کیں۔

انعام بٹ نے 2021 میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا

اس وقت انعام بٹ 90 کلوگرام کیٹیگری کے گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے اپنی پہلی فائٹ میں چین کے چاؤ چیانگ یانگ سے مقابلہ کیا۔ انعام بٹ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد یانگ کو 3-1 سے ہرا کر اگلی فائٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

انعام بٹ نے اپنے دوسرے مقابلے میں بیلجیئم کے جوناس وان کینیگھم کا مقابلہ کیا اور  مقابلے میں ان پر مکمل طور پر حاوی رہے یوں اسے بھی 3-0 کے اسکور سے شکست دے دی۔

انعام بٹ نے اپنے تیسرے مقابلے میں آذربائیجان کے ابراہیم یوسوبوف کا زبردست مقابلہ کیا اور انہیں بھی پچھاڑ کر فتح اپنے نام کر لی۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے پہلے راؤنڈ میں انعام بٹ کا آخری مقابلہ رومانیا کے میہائی نکولے پالاگھیا سے ہوا یہ ٹورنامنٹ میں ان کا چوتھا مقابلہ تھا۔ اس میں انہوں نے اپنے حریف کو 3-0 سے بچھاڑ کر نہ صرف فتح حاصل کی بلکہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ انعام بٹ اب بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے کوارٹر فائنل میں 11 جون کو اپنے مخالف کے مدمقابل ہوں گے، دو روزہ ایونٹ اتوار کو ہی ختم ہو جائے گا اور اسی روز ناک آؤٹ راؤنڈز بھی ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی