پاک افغان کوآپریشن فورم کے تحت کابل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

اتوار 11 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افغان کوآپریشن فورم ( پی اے سی ایف) کے زیر اہتمام کابل کے النور آئی اسپتال میں7 سے 10 جون تک مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

اتوار کوجاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مفت طبی کیمپ میں کل 91 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں کارنیا ٹرانسپلانٹ، ٹیکٹونک گرافٹ، آکولوپلاسٹک، وائٹریو ریٹینل اور موتیا کا آپریشن شامل ہیں۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

کابل: النور آئی اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج اور آپریشن کیے گئے

واضح رہے کہ اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے بھی پاک افغان کو آپریشن فورم( پی اے سی ایف) کے تعاون سے 30 مئی 2022 کو ایک ہفتہ کے مفت سرجیکل’ آئی کیمپ‘ کا انعقاد کیا تھا۔

یہ کیمپ بھی کابل کے النور آئی اسپتال میں لگایا گیا تھا جو کہ 30 مئی سے 5 جون 2022 تک جاری رہا۔

الخدمت کے تعاون سے بھی گزشتہ سال النور آئی اسپتال میں مریضوں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں

اس فورم نے کابل اور خوست میں بھی اسی طرح کے ’آئی کیمپ‘ کا انعقاد کیا، جہاں پاکستانی ڈاکٹروں نے دور دراز علاقوں سے آنے والے افغان مریضوں کا بغیر کسی خرچ کے علاج کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp