ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے مختلف ممالک میں نیٹ فلکس اکاؤنٹ کی پاس ورڈ شیئرنگ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔
کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔
نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب بھی شیئر کرنا ممکن ہوگا مگر ایک گھر کے اندر ۔یعنی آپ کی ڈیوائسز ایک وائی فائی سے منسلک ہوں، اس لیے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنیکٹ کرنے کا کہا جائے گا ۔
کمپنی کے مطابق جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس روک دی جائے گی۔
گھر سے باہر کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونے پر صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے تحت انہیں 7 دن تک گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔
نیٹ فلکس کی جانب سے آئی پی ایڈریسز، ڈیوائس آئی ڈی اور اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھ کر تعین کیا جائے گا کہ پرائمری لوکیشن پر آپ اپنے اکاؤنٹ پر کسی ڈیوائس پر سائن ان ہوئے ہیں یا نہیں۔