سمندری طوفان بپرجوائے ٹکرانے کا خطرہ، شہریوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

پیر 12 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمف سہیل راجپوت نے، سمندری طوفان بپرجوائے کے تناظر میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

چیف سیکریٹری کے مطابق 17 جنوری تک ساحل سمندر سے دور رہا جائے، پرانی عمارتوں کو خالی کیا جائے اور جن درختوں، پولز کے گرنے کا خدشہ ہو ان سے دور رہا جائے، تیز ہوئیں چلنے کے باعث موٹر سائیکل سوار بہ حالت مجبوری حفاظتی انتظامات کے بعد باہر نکلیں۔

انہوں نے بتایا کہ طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے طوفان کا آٹھواں الرٹ

پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے طوفان کا آٹھواں الرٹ جاری ہونے کے ساتھ ہی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفان کی مکمل مانیٹرنگ کے ساتھ صوبائی ایمرجنسی کے ساتھ رابطے میں رہا جائے، ساحلی آبادی کے قریب آبادیوں کے انخلا کے لیے ریسکو بوٹس اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔ مزید براں بل بورڈز، پولز سمیت دیگر چیزیں اکھڑنے کی صورت میں سڑکوں کو فوری کلیئر کیا جائے، پرانی خستہ حال عمارتوں سے لوگوں کا انخلا کروایا جائے، بل بورڈ ز ہورڈنگ کو فوری ہٹایا جائے، سوشل میڈیا ، ٹی وی چینلز سمیت تمام میڈیم سے عوام کو احتیاطی تدابیر بتائی جائے، ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کر کے لوگوں کو وہاں سے فوری نکالا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ نالوں اور چوک پوائنٹ کو فوری صاف کیا جائے، پمپنگ اسٹیشن مکمل فعال رکھے جائیں، ایس بی سی اے کمزور عمارتوں کو خالی کروانے کے ساتھ زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کو پابند کرے کہ ان کا ملبہ کسی پر نہ گرے، واٹرنگ مشین اور پممنگ مشینوں کو شہر کے مختلف مقامات پر رکھا جائے، شہری کمزورعمارتوں کے پاس اپنی گاڑیاں پارک نہ کریں، ریسکیو کے تمام ضروری آلات اور مشینری کو فعال رکھا جائے ، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے دیا جائے، ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp