اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کو چینی ایئرپورٹ پر کیوں روکا گیا؟

منگل 13 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کو 10 جون کو چینی بارڈر پولیس نے بیجنگ ایئرپورٹ پر روک لیا کیونکہ میسی ارجینٹینا کا پاسپورٹ لانے کے بجائے اسپین کا پاسپورٹ ساتھ لے آئے تھے تاہم آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد میسی کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اپنے ارجینٹینا کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ چین پہنچے جہاں وہ اپنی ٹیم ارجینٹینا کی طرف سے آسٹریلیا کے خلاف 13 جون کو چین کے ورکرز اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ کھیلیں گے۔

حال ہی میں لیونل میسی نے ارجینٹینا کو فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل جتوا کر ٹائٹل اپنی ٹیم کے نام کیا، اسٹار فٹ بالر میسی اپنے منفرد اور جارحانہ انداز کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں اورانکی موجودگی کی خبر سنتے ہی انکے مداح ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں۔

3 روز پہلے 10 جون کو جیسے ہی اس واقعے کی خبر پھیلی تو میسی کے مداح بیجنگ میں ان کے ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے اور اپنے پسندیدہ فٹ بالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے۔

تاہم یہ واقع پیش آتے ہی چینی پولیس نے میسی کو خبردار کر دیا اور سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے شائقین کے پاس جانے سے منع کر دیا۔ جس کے باعث ارجینٹینا کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پری میچ ٹریننگ سیشن کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔

چینی میڈیا کے مطابق ایک مداح نے تو میسی سے ملنے کی امید سے مختلف ہوٹلوں کے کمروں کی بکنگ میں دس ہزار یوان خرچ کر دیے۔

بشکریہ سی این این

دوسری جانب 68 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی صلاحیت رکھنے والے چینی ورکرز اسٹیڈیم کی تمام ٹکٹس 20 منٹ کے اندر فروخت ہو گئیں جبکہ بلیک مارکیٹ میں ان ٹکٹس کی قیمت اصل قیمت سے کئی گنا زیادہ منافع پر فروخت ہو رہی ہے۔

تاہم چینی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے فراڈ یا دھوکا دہی کی زد میں آنے والوں کے لیے پولیس کوئی اقدام نہیں کرے گی لیکن دھوکا دہی کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو پولیس عبرتناک سزا دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp