ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور ان کی تصاویر وائرل کرنے پر ایک شخص کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم مبین علی نے خاتون کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ ان کی کچھ قابل اعتراض تصایر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ملزم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا سلسلہ سنہ 2020 سے جاری تھا تاہم خاتون کے والد کی درخواست پر سائبر کرائم کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اُس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اس کے زیر استعمال 3 موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے۔