عمران خان کا دعویٰ ’جھوٹ اور خلاف حقیقت‘ قرار ؟

ہفتہ 4 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ شب ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ اطلاع دی گئی کہ’ I-10 مرکز میں فٹ پاتھوں پر تجاوزات کے حوالے سے متعدد عوامی شکایات پر سی ڈی اے انفورسمنٹ کی جانب سے ڈی جی انفورسمنٹ کے زیر نگرانی رات گئے بڑے پیمانے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا‘ ۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو دن چڑھے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ٹویٹ کر دی اور لکھا ’بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے دوران امپورٹڈ سرکار نے اسلام آباد کےI-10 سیکٹر میں ہماری حکومت کی جانب سے”احساس ریڑھی بان“پروگرام کےتحت فراہم کی گئی ریڑھیاں/سٹالز تباہ کرکے نہایت بےحسی کامظاہرہ کیا ہے۔کمزوروں اور غریبوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غیرانسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے‘

عمران خان کے ٹویٹ کو پونے چار لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا، سولہ ہزار ری ٹویٹس جبکہ ہزار کے قریب کمنٹس کیے گئے ۔سوشل ٹائم لائنز پر معاملہ زیر بحث آیا تو I-10کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا ۔

سردار طیب خان نامی صارف نے عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے کمنٹس میں لکھا کہ’ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ لوگوں کو جو کچھ مل رہا ہے اسے ختم کرنے کا مقصد کیا ہے؟ غریبوں کو روز بروز مشکلات میں ڈالنے کے اس عمل کو ہر فورم پر اجاگر کیا جائے گا‘

سید احسان نامی صارف نے لکھا ’ ظالم ظلم ہی کرتا ہے پی ڈی ایم اور ہینڈلر دنیا کے ظالم ترین لوگ ہیں اپنے لوگوں اور اپنے ملک سے وفادار نہیں‘

سوشل میڈیا پر شور شرابے میں اسلام آباد انتظامیہ کو بھی اپنا مؤقف دینا پڑا ، اپنے ٹویٹس میں عمران خان کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ ’یہ جھوٹ پر مبنی اور حقائق کے منافی اطلاع ہے،سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے صرف تجاوزات کے خلاف کارروائی  کی ہے، وہ ٹھیلے اور ریڑھیاں ہٹائی گئیں جو فٹ پاتھ یا گرین بیلٹ پر موجود تھیں، جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی‘

ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه  تبسم کے مطابق ’مخصوص اور من گھڑت بیان جو ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی روزانہ کی بنیاد پر جاری تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے یہ اس کے خلاف پروپیگنڈہ ہے مذکورہ خبر میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہ ہے‘

ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ’مذکورہ خبر میں من گھڑت الزام کہ درجنوں ریڑھیاں تباہ، سرکاری عملہ فروخت کے لیے رکھا سامان بھی لے اڑا، جھوٹ پر مبنی اور حقائق کے منافی ہے‘

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ’سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بغیر کسی دباؤ کے آپریشن جاری رکھے گی‘

ضلعی انتظامیہ کی ٹویٹس پر بھی صارفین نے رد عمل دیا، گل زیب کیانی نامی صارف نے لکھا’ اگر عام شہری آپکو ایسی جگہ کی نشاندھی کریں اسلام آباد میں جہاں پر طاقتور ہوٹل مالکان نے فٹ پاتھ پر قبضہ کر رکھا ہے اور عام شہریوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہی تو کیا آپ اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں گے؟‘

اویس یعقوب نے لکھا’ اچھا کام کیا ہے، ہم اسلام آباد کے رہائشی ہونے کے ناتے اس کو پوری طرح سمجھتے ہیں، براہ کرم اس مہم کو نہ روکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟