جوڈیشل کمیشن اجلاس:جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اب فقط ایک جج کی تعیناتی ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات: صدر علوی نے منظوری دیدی

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی نشستوں پر تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صڈارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینیئر جج  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس منصور علی شاہ شریک کے علاوہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،  اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان شریک جسٹس ریٹائرڈ سرمد عثمان جلالی اور پاکستان بار کونسل کے اختر حسین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس مسرت ہلالی: عدلیہ کی آزادی کے لیے پاؤں ٹوٹنے سے لے کر چیف جسٹس بننے تک کا سفر

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مسرت ہلالی کے نام پر اتفاق کیا جس کے بعد جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کر دی گئی ہے۔ تعیناتی کی سفارش پر منظوری پارلیمانی کمیٹی دے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی17  نشستوں میں اس وقت 15 ججز کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp