پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے وقت لئے گئے نمونوں کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے،فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فوادچودھری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر تحریک انصاف کے راہنما فواد چودھری کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
اس کے بعد اسلام آباد کی سیشن عدالت نے فواد چودھری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ، تاہم اب ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔