یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار، پاکستانیوں سمیت 78 افراد ہلاک

بدھ 14 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور درجنوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مرنے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث توازن بگڑا اور کشتی لہروں کی نذر ہو گئی۔

یونانی حکام نے بتایا ہے کہ کشتی میں قریباً 500 سے 700 افراد سوار تھے۔ کشتی حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران 100 کے قریب افراد کو بحفظات سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

یونان کی وزارت شپنگ نے بتایا کہ زیادہ تر افراد کا تعلق پاکستان، شام اور مصر سے تھا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مرنے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

اِدھر ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ جو لوگ کشتی پر سوار تھے ان میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے اٹلی کی جانب جا رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp