بیرون ملک سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں ودیگر کے لیے پاکستانی ایئر پورٹس پر نئے ضوابط کا اعلان

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیرون ملک سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں ودیگر کے لیے پاکستانی ایئر پورٹس پر نئے ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعرات کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے کویڈ 19 سے متعلق پالیسی فیصلے کیے ہیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارتی کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

نئے ضوابط کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے انے والے مسافروں کی دو فیصد اسکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp