پی ٹی آئی سے کون کون استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنا: محمود مولوی کا انکشاف

جمعہ 16 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما  محمود مولوی نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل اور خود وہ ابھی تک استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں شامل نہیں ہوئے۔

جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں محمود مولوی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو معلومات ہیں ان کے مطابق ابھی تک نہ فواد چوہدری، نے علی زیدی نے اور نہ ہی عمران اسماعیل ابھی تک جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں جو لوگ سینئر ہوتے ہیں ان کے عہدے اعلان کیے جاتے ہیں، ابھی تک میرے سمیت ان لوگوں کے عہدے اعلان نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ابھی تک باضابطہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار نہیں کی تاہم میری پیر کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہے، اس ملاقات کے بعد منگل کو  میں استحکام پارٹی میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا اعلان کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ناراض ہیں۔ پارٹی میں لوگ کہتے ہیں کیا ہم کوئی غلام ہیں جو ڈکٹیشن لیتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو بہت کچھ بدلنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اب لوگوں کو شعور آ چکا ہے جہاں لوگوں کا مفاد ہے وہاں ہی وہ جاتے ہیں۔

ایک سوال  کے جواب میں ان مزید کہنا تھا کہ کہ کرپشن ہر جگہ پر موجود ہے اور اس کو آہستہ آہستہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp